پی ایف یو جے کے زیر اہتمام أئی ایف جے کے تعاون سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ریجنل لیڈرز ٹریننگ ورکشاپ کا انقاد

لاہور- پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) کے زیر اہتمام أئی ایف جے کے تعاون سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ریجنل لیڈرز ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں لاہور کے علاوہ پی ایف یو جے سے ملحقہ مختلف ریجنل یونین کے عہدیداوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورشرکا سے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں کے لئے روز بروز حالات مشکل سے مشکل تر ہوتے جا رپے ہیں اور یونین لیڈرز کو عامل صحافیوں کے حقوق کی خاطر جہاں طرح طرح کی دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں انہیں لائف تھریٹس اور جھوٹے کیسز کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ورکشاپ میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس آئی ایف جے ایشیا پیسیفک کی ڈائریکٹر اور ٹرینر جین وردنگٹن نے بطور خاص شرکت کی اور سینئر صحافی اور استاد نعیم مصطفی, احتشام الحق, سینئر ایڈووکیٹ واجد علی شاہ,حنا انورکے ہمراہ یونین ازم کے جدید تقاضوں اور لیڈر شپ خصوصیات بارے ٹریننگ اور لیکچرز دئے۔ پی یو جے کے سیکرٹری شاہد چودھری نے جین وردنگٹن اور تمام شرکا کو خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ورکشاپ سے بھر استفادہ حاصل کریں گے۔ ٹرینرز نے شرکا کو نئے تقاضوں کے مطابق یونین سازی اور اپنے ممبران کے حقوق کے حصول کے لئے ترجیحات طے کرنے اور باہمی یونٹی اور اتفاق رائے قائم کرنے پر زور دیا۔ رانا عظیم نے اعلان کیا کہ وہ پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے صحافیوں کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے اور آنے والے دنوں میں دیگر یونین سے اشتراک کر کے مشترکہ جدو جہد کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آئی ایف جے کے ساتھ مل کر مستقبل میں مزید ورکشاپس کا انعقاد کریں گے تاکہ ہمارے لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔

آئی ایف جے کی ڈائریکٹر جین وردنگٹن نے صحافیوں کے لئے پی ایف یو جے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پی ایف یو جے نے پاکستان میں ورکشاپس کے لئے شاندار انتظامات کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایف جے جلد ہی پی ایف یو جے کے ساتھ مل کر پاکستانی صحافیوں کے لئے مزید ٹریننگ ورکشاپس اور مختلف پراجیکٹس کا انعقاد کریں گے۔ سینئر صحافی نعیم مصطفی نے زور دیا کہ صحافی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اپنی ترجیحات طے کریں تاکہ نئے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ورکشاپ کے اختتام پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری رانا محمد عظیم, جین وردنگٹن اور واجد علی شاہ ایڈووکیٹ نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں.

اپنا تبصرہ لکھیں