اسلام آباد، قزاقستان کے یوم جمہوریہ تقریب کا نجی ہوٹل میں انعقاد

25 اکتوبر کو قزاقستان میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی تعطیل منائی جاتی ہے اس دن 1990 میں ریاستی خودمختاری کا قزاق سوویت سوشلسٹ جمہوریہ کے سپریم سوویت نے اعلان کیا تھااس اہم دستاویز نے قزاقستان کی آزادی کی راہ ہموار کی
اسلام آباد سیرینا ہوٹل میں سفارت خانہ قزاقستان برائے پاکستان کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی نظامت قزاقی اور انگریزی زبانوں میں کی گئی تلاوتِ کلامِ پاک سے آغاز کیا گیا ،دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئےاورقزاقستان سے متعلق معلوماتی سا ڈاکومنٹری دکھائی گئی سفیر قزاقستان قستافن ژرلان نے افتتاحی کلمات کے ذریعے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جب کہ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر مواصلات ،ریلوے اوربحری امور شاہد اشرف تارڑ تھے تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد مشہور قزاق فیشن ڈیزائنر ما طربیہ اور پاکستانی ڈیزائنر منیب نواز کے دیدہ زیب ملبوسات کا دلفریب ماڈلنگ شو بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا بین الاقوامی موسیقی مقابلے کی فاتح قزاق گلوکارہ گلزارا کی مسحور کن آواز نے محفل میں سماں باندھ دیا قزاق مقبول ساز “دمبرا” کی پرسوز دھن
فنکاروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھی مہمانوں کی تواضع روایتی قزاق کھانوں سے کی گئی قزاق ملبوسات اور دستکاریوں کے سٹالز بھی دیکھنے کو ملے قزاقستان کے سفیر قستافن ژرلان نے پاک قزاق تعلیمی وتجارتی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور آئندہ برس قزاقستان کے صدر کی پاکستان متوقع آمد کا عندیہ بھی دیا

اپنا تبصرہ لکھیں