غیر قانونی افغان تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو 4 ہزار 423 افغان اپنے ملک واپس پہنچ گئے۔

اب تک کل 56,179 افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ اس سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور اب اس ڈیڈ لائن کے ختم ہونے میں دس دن باقی رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں