مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں 18 فلسطینی شہید

اسرائیل نے فضائی حملوں اور حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ میں کم از کم 13 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی جارحیت میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

غزہ کے ہسپتال پر ہلاکت خیز حملے کے خلاف لبنان، اردن، لیبیا، یمن، تیونس، مراکش اور ایران سمیت مسلم دنیا کے کئی ممالک میں مشتعل مظاہرے کیے گئے۔

دریں اثنا، تہران میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کا عالم اسلام کی طرف سے سخت انتقام لینے کا انتباہ دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں