پاکستان کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ان نمونوں کی تصدیق کراچی، راولپنڈی، چمن اور پشاور سمیت شہروں سے ہوئی۔ جینیاتی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کے کلسٹر سے ہے۔

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی نمونوں کے 43 مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو کی نگرانی کا دنیا کا سب سے حساس نظام موجود ہے، کیونکہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تیزی سے تصدیق اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام موثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو لاعلاج ہے اور صرف ویکسین ہی بچوں کو زندگی بھر تحفظ فراہم کرتی ہے۔

“ہم نے اس سال پولیو کی بہت سی مہمات کا انعقاد کیا ہے۔ نومبر میں جن علاقوں میں یہ وائرس موجود ہے، وہاں بچوں کو پولیو مہم کے ذریعے قطرے پلائے جائیں گے۔” انہوں نے کہا کہ والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں