ایران، روس اور ترکی کا غزہ پر اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

ایران، روس اور ترکی کے صدور نے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن اور ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران کیا ہے۔

ایرانی صدر سے بات کرتے ہوئے ولادیمیر پوتن نے کہا کہ گنجان آباد علاقے کے خلاف بڑے پیمانے پر اسرائیلی حملے، جہاں 20 لاکھ سے زائد بے دفاع لوگ رہتے ہیں، “کسی بھی طرح سے جائز نہیں اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔”

ترک صدر کے ساتھ اپنی گفتگو میں ابراہیم رئیسی نے تنازعہ کی ممکنہ توسیع سے خبردار کرتے ہوئے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ “غزہ کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ختم کرنے اور انکلیو کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے کوششیں کریں”۔

اردگان نے اپنی طرف سے کہا کہ جنگ بندی کا حصول، غزہ پر حملے روکنا اور شہر کا محاصرہ ختم کرنا اس نازک موڑ پر بڑھتے ہوئے کشیدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے تین اہم اور بنیادی ترجیحات ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں