ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ پر اپنی جنگ بند کرے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسرائیل کے پاس حالات کو بہتر بنانے اور جنگ روکنے کا مختصر موقع ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی غزہ جنگ کے تناظر میں علاقائی ممالک کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شاید آنے والے گھنٹوں میں بہت دیر ہو جائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بصورت دیگر مزاحمتی تحریکیں اپنی حکمت عملیوں کے ساتھ آگے بڑھیں گی جس سے خطے کا نقشہ بدل جائے گا اور اس سے اسرائیل کو “بڑے زلزلے” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ صہیونی ریاست اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے اور امریکی بیساکھیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے ایک ہفتے نے عیاں کر دیا ہے کہ اسرائیل یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔ اگر ہم جنگ میں شامل ہوئے تو اسرائیل کی راہداریوں کو جھٹکا لگے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ “اب بھی کئی صہیونی بستیاں القسام بریگیڈز کے قبضے میں ہیں۔” انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے اپنا راستہ نہ بدلا تو مزاحمتی تحریکیں خطے کا نقشہ بدل دیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں