ایبٹ آباد میں کنویں سے تین بھائیوں کی لاشیں برآمد

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں جمعہ کے روز ایک زیر تعمیر مکان کے کنویں سے تین بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے بجنا ڈھودھیال میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ذیشان، منیب اور عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی اپنے گھر کی تعمیر کا کام خود کر رہے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں