نرسنگ سکول کی پرنسپل کی قانون شکنی اسسٹنٹ نرسنگ سپریڈنٹ کونوٹس کے بغیر برطرف کر کے تنخواہ بند کر دی

نرسنگ سکول اٹک کی پرنسپل نویدہ اقبال نے قانون شکنی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی اسسٹنٹ نرسنگ سپریڈنٹ عظمیٰ کو بغیر نوٹس کے برطرف کر کے تنخواہ بند کر دی سات ماہ گزرنے کے باوجود اربابِ اختیار نے مسلے کا کوئی حل نہ نکالا.

متاثرہ افسر اور شوہر سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ماتحت کی برطرفی کا خط سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیا گیا اس سے اگلے دن متاثرہ افسر کو موصول ہوا ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرکاری لیٹر کو وائرل کرنے سے میری ساکھ متاثر ہوئی میری تعیناتی کے احکامات مستقل اور تعلیمی قابلیت معیار کے مطابق ہے

بعد ازاں بوگس درخواستیں منگوائی گئیں انکوائری سے پہلے ہی میری تنخواہ بند کرا دی گئی مجھے کسی پلیٹ فارم پر مؤقف دینے کی سہولت نہیں دی گئی اس سے میری مالی مشکلات میں اضافہ ہوا میرے شوہر ڈاکٹر ہیں اور ہم مل کر گھر کا انتظام سنبھالتے ہیں اربابِ اختیار سے گذارش ہے کہ اس مسلے کو فی الفور حل کر کے ہمیں انصاف دیا جائے اور لاقانونیت پر پرنسپل کے خلاف کارروائی کی جائے

اپنا تبصرہ لکھیں