پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری اور جدہ وژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنس کے اشتراک سے جدہ میں ایکسپو کا انعقاد
ایکسپو” ہوٹل کی فراہمی اور مہمان نوازی،، کے حوالے سے5 سے7 فروری 2024 ء ہلڈن ہوٹل جدہ میں ہوگی۔
ایکسپو سے پاکستانی ہوٹل انڈسٹری کوبین الاقوامی معیار کے ہوٹلوں کے مسلسل اضافے اور جدید ترین سہولیات کے بارے میں معلومات اور آگاہی ملے گی،خورشید برلاس
ایکسپو کا انعقاد پاک سعودیہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی،دونوں رہنمائوں کا گفتگو میں اظہار خیال
اسلام آباد( پ ر) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن کے ہمراہ جدہ وژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنس کے چیئرمین ابراہیم بخش اور مجدی بخش اورڈائریکٹر انٹرنیشنل سیلز سے جدہ میں سے ملاقات کی۔ پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری سعودی عرب میں جدہ وژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنس کے اشتراک سے جدہ میں ایک” ہوٹل کی فراہمی اور مہمان نوازی،، کے حوالے سے5 سے7 فروری2024 کو ہلڈن جدہ ہوٹل میں ایک عظیم الشان ایکسپو کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس ایکسپو میں دنیا بھر سے ہوٹلنگ کے شعبہ سے وابستہ کمپنیز اس نمائش کا حصہ بنیں گے۔چیئرمین خورشید برلاس نے دوران گفتگو کہا کہ اس ایکسپو سے مہمان نوازی اور سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی ۔ ایکسپو سے پاکستانی ہوٹل انڈسٹری کوبین الاقوامی معیار کے ہوٹلوں کے مسلسل اضافے اور جدید ترین سہولیات کے بارے میں معلومات اور آگاہی ملے گی۔ایکسپو سے پاک سعودیہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی پاکستانی ایکسپورٹر کواپنی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ میںمتعارف کروانے کاموقع لے گا۔ اس کے نتیجے میں پاک سعودیہ میں سیاحت اور معیشت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایکسپو کا انعقاد پاک سعودی تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ آخر میں پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس جدہ وژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنس کے چیئرمین ابراہیم بخش کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں اس موقع پر فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن اور مجدی بخش اورڈائریکٹر انٹرنیشنل سیلز بھی ہمراہ ہیں۔