واپڈاکی غفلت،ننھی عائشہ دونوں بازوں سے محروم

حسن ابدال واپڈہ کی غفلت11KV کی لڑھکتی تاروں سےٹکرانے سے کچی بستی کی ننھی عائشہ اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہوگئی۔ننھی عائشہ تیسری جماعت کی طالبہ ہے

عوامی حلقوں نے مخیر حضرات سے بچی کے مصنوعی بازووں کے لئے امدادکی درخواست کی ہے متاثرہ بچی کو زندگی کی جانب دوبارہ مبذول کرانے میں اپنا کردارادا کریں. واپڈا حسن ابدال کوبچی کے لیے تاحیات وظیفہ لگانا چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں یہ بچی کسی پربوجھ نہ بنے۔

اس موقع پر بچی کے والد عرفان کا کہنا تھا کہ اتنےبڑھےواقعہ کے بعدواپڈا والوں نےمجھ سے رابطہ تک نہیں کیابلکہ واقعہ کے اگلے روز صبح صادق اندھیرے میں آکر تاریں کھینچ کرگئے ہیں۔میں رکشہ ڈرائیور ہوں ایک بچی پہلے سےبیمار ہے اور اب عائشہ معذور ہوگئی ۔عائشہ کےعلاج کی وجہ سے تقریبا سات لاکھ کا مقروض ہوچکا ہوں۔بچی کومعذور دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے سوچتا ہوں کے بچی کو مصنوعی بازو لگ جاۓ اور واپڈہاکی طرف سے وظیفہ مقرر ہوجاۓ تو میری بچی کل کسی پر بوجھ نہ بنے گی۔میری اعلی حکام سے درخواست ہے کے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں۔میری بیٹی کےلیےایک بھائی ایک باپ بن کے سوچیے آنے والی اس گی زندگی اس کے لیے کتنی مشکل ہوگی

اپنا تبصرہ لکھیں