پشاور سے لاہور جانیوالی بس کو حادثہ، 3 مسافر جاں بحق

پشاور سے لاہور جانیوالی بس سرگودھا میں بس ٹائر پھٹنے کے سبب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین مسافر جان کے بازی ہار گئے ۔

ذرائع کے مطابق حادثہ موٹروے کوٹ مومن انٹرچینج کےقریب پیش آیا جب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس اُلٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق، حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں