جامعہ مسجد نور برسلز میں پاکستانی کیمیونٹی کا پہلا اسلامی سکول ہے

برسلز : زیر تعمیر جامعہ مسجد نور برسلز پاکستانی کیمیونٹی کا پہلا اسلامی سکول ہے جس میں طلباء اسلامی تعلیم حاصل کریں گے اور جامعہ نور برسلز مستقبل قریب میں یورپ کے ایک ایسے ادارے کا درجہ حاصل کرے گا جس سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء اور فضلاء پورے یورپ میں اسلام کی ترویج کے لئے کام کریں گے ان خیا لات کا اظہار ہلال فوڈز یورپ کے وفد نے زیر تعمیر جامعہ نور برسلز کے خصوصی وزٹ کے موقع پر کیا یہ عظیم الشان اسلامی تعلیمی منصوبہ مفتی عبد الطیف چشتی جنہیں پولیس کونسلر ایندرلخت محمد عامر سنی
کا خصوصی تعاون حاصل ہے یورپ کے مسلمانوں کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر برسلز میں شروع کیا ہے اس منصوبے کے لئے اندرلخت میں ایک بہت بڑی بلڈنگ خریدی گئی ہے جس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع ہو جائیگا، اس خصوصی وزٹ میں ہلال فوڈز کونسل یورپ کے وفد میں چیئرمین ڈاکٹر منیر چوہدری کی قیادت میں ڈاکٹر منظور چوہدری,ڈاکٹر مجاہد مسعود,.ڈاکٹر عابد مسعود شامل تھے اس موقع پر محقق اسلامک افیئرز نور دین تولی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں