پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کے چئیرمین تعینات

اسلام آباد :چئیرمین، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو آئندہ چار سال کے لئے نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کے چئیرمین کا اضافی چارج دے دیا، ایچ ای سی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تعلیم کے شعبے میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا 25سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 60سے زائد تحقیقی پراجیکٹس مکمل کئے ہیں، ان کے 57تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ناصر محمود نے ایک طویل عرصے تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن خدمات سر انجام دیں، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی مدت پوری ہونے کے بعد وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے انہیں یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا تھا اور وہ یہ خدمات نہایت عمدہ انداز میں انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں