راولپنڈی 662 ڈینگی مریض 6 میونسپل ادارے ذمہ دار قرار

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا۔شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 662ہو گئی.اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ایڈ یشنل کمشنر (کوراڈینیشن) سید نذارت علی، ڈائریکٹر ہیلتھ کمیشن ڈاکٹر رفیق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض و دیگرمتعلقہ سر کاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت پر 6 محکموں کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، راولپنڈی اور چکلالہ کینٹونمنٹ بوورڈ، فیشریز، اوقاف، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور راولپنڈی ویسٹ منجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔

کمشنر راوپنڈی نے آئندہ ایک ہفتے میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اور خبردار کیا کہ غفلت کے مرتکب افسران کو سرینڈر کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں