ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان اور NUST میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس اینڈ گلوبل پاکستان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) دستخط کردیے ہیں۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری سے دونوں اداروں کو ریسرچ، صنعتی تعلقات، ٹریننگ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

پرو ریکٹ آر آئی سی ڈاکٹر رضوان ریاض اور منیجنگ ڈائریکٹرایس اینڈ پی گلوبل مجیب ظہور نے NUST میں منعقدہ ایک تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ایس اینڈ پی گلوبل گلوبل کی ہیومن ریسورس (ایچ آر)، مارکیٹنگ اور آپریشنز ٹیم ، جب کہ NUST کی پلیسمنٹ آفس کی ٹیم نے شرکت کی۔

مجیب ظہور نے طلباء اور گریجویٹس کو قیمتی تجربہ فراہم کرنے میں انڈسٹریز اور تعلیمی اداروں میں تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے نہ صرف ہنر مند افراد کو مواقع دینے کے ایس اینڈ پی گلوبل کے پختہ عزم کا اعادہ کیا بلکہ اس شراکت داری سے حاصل ہونے والے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ اس طرح علم کے عملی اطلاق کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ طلباء کو جدید ترین فائنل ایئر پروجیکٹ (ایف وائی پی ) کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں یہ شراکت داری غیرمعمولی ٹیلنٹ کی تلاش اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنےکے ساتھ حقیقی دنیا کی ضروری مہارتوں سے آراستہ بھی کرے گی جو روایتی تعلیمی طریقہ کار سے بالاتر ہے۔

ڈاکٹر رضوان ریاض نے ایس اینڈ پی گلوبل کے بصیرت انگیز نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے NUST کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ NUST طلباء کو نہ صرف تعلیم بلکہ ہنر سے بھی آراستہ کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ آجروں کا پسندیدہ انتخاب بن سکیں۔ ڈاکٹر رضوان ریاض نے کہا کہ NUST کے سابق طلباءاپنی مہارت کی وجہ سے عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کثیر جہتی ترقی کو فروغ دینے میں اس شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس کے دوررس اثرات سے بھی آگاہ کیا۔

ایم او یو پر دستخط کے بعد ایس اینڈ پی کے وفد نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این ایس ٹی پی) کا دورہ بھی کیا ، جو ریسرچ اور جدت طرازی کا مرکز ہے۔ وفد کو جدت طرازی اور تبدیل ہوتی ہوئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ اس شراکت داری کے مستقبل کی ٹیکنالوجی پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس وژنری اتحاد کے ذریعے NUST اورایس اینڈ پی گلوبل تبدیل ہوتے ہوئے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا چاہتےہیں، جس میں ٹیلنٹ کی حفاظت، جدت کافروغ اورصنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا شامل ہے۔ یہ ایم او یو دونوں اداروں کےطویل مدتی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ وژن کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں