پاکستان اور ناروے نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے کام کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ناروے نے اپنی 75 سالہ دوستی کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ مفاہمت نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے نارویجن ہم منصب انیکین ھویتفیلدت کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے حاشیے پر ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئی۔

دونوں فریقوں نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وزارتی دوروں کے تبادلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کی رفتار کو مزید تقویت دینے کے لیے دوروں کے تبادلے اور باقاعدہ بات چیت کے حجم میں اضافے پر زور دیا۔

مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لینے کے علاوہ، دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی امن کو لاحق خطرات سمیت باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، اور علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیرالطرفہ اور اصول پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں