نگران وفاقی وزیر خلیل جارج سے ایرانی سفیر کی ملاقات

انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کا بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کافی اچھا تجربہ ہے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مغدام
پڑوسی ملک بھارت میں کشمیریوں اور دوسرے اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جاتاہے لیکن دنیا کے نظروں میں صرف پاکستان ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی خاموشی قابل تشویش ہے۔ خلیل جارج

ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کے ساتھ وزارتِ انسانی حقوق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا رشتہ کافی پرانا ہے۔ ہمارا مذہب، روایات اور اقدار ایک ہیں۔ پاکستان ایران نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

وفاقی وزیر نے ایرانی سفیر کو پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی وژن اور آئین پاکستان کے مطابق مذہبی، سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر مکمل آزاد ہیں۔ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے فعال عدالتی نظام موجود ہے۔ پاکستانی شہری ملک کے کسی بھی کونے سے انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے وزارتِ انسانی حقوق کی ٹول فری نمبر پر شکایات درج کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ایرانی سفیر کا وزارتِ انسانی حقوق کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ایک دوسرے کو سونئیر پیش کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں