نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسین کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، حفاظتی ٹیکہ پروگرام کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ۔
منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئےتین بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے ئلے ایچ پی وی ویکسین کی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ایچ پی وی ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ہائی رسک ایریاز کے 400 صحت کے مراکز کو شمشی توانائی پر شفٹ کیا جارہاہے،بعد ازاں دوسرے مراکز کو بھی شمسی توانائی پر شفٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری کا آغاز کیا جارہاہےجس سے پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی .