ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی، فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر انسپیکٹر ملک اویس نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے انعامی سکیم کے نام پر شکایت کنندہ سے لاکھوں روپے اور جعل سازی کرتے ہوئے متاثرہ سے 498000 روپے بٹورے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ بن کر روزانہ کی بنیاد پر سادہ لوح شہریوں کو کالز کرتا تھا

ترجمان ایف آئی اے، فراد میں ملوث ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔جس کے قبضے سے 4 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں