ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے تین غیر قانونی منی چینجرز کو گرفتار کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سے ہنڈی اور حوالات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 3 منی چینجرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کراچی میں غیر قانونی منی چینجرز اور حوالاتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے نجی شاپنگ مال میں کارروائی کے دوران رقم کی تبدیلی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت عبداللہ، صدیق اور مبین کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے 3200 ڈالر اور چار فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں