اسلام آباد پولیس نے کرائے پر گھر دینے والی آن لائن سروس کو نکیل ڈال دی۔

ہفتہ کے روز ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آبادپولیس نے 233 آن لائن نجی رہائشی سہولیات مہیا کرنے والی ایپس اور ویب سائٹس کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ان آن لائن سروس مہیا کرنے والی اپلیکیشنزاور سائٹس سے شہر میں گھروں، رہائشوں کو کرایہ پر دیا جاتا ہے۔

پولیس کی طرف سے کرایہ پر مکانات اور رہائش کی سروس مہیا کرنے والوں کو کرایہ داری کے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔جس کے تحت تمام سروس مہیا کرنے والے تفصیلات متعلقہ تھانہ میں جمع کروائیں گے۔

کرایہ پر رہنے والے افراد کا مکمل ڈیٹا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر میں درج کیا جائے گا۔اس اقدام سے جرائم کے سدباب اور مجرمانہ سرگرمیوں سے بچا جاسکے گا۔

اسلام آباد پولیس نے کرائے پر گھر دینے والی آن لائن سروس کو نکیل ڈال دی۔“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں