تیل کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نگراں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا، مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، عدالت سے استدعا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے 02 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 329.18 روپے فی لیٹر ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں