پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا شیڈول معمول پر نہ آسکا کیونکہ آج (ہفتہ) کو بھی 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق قومی ایئرلائن کی 10 پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور کئی تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی سے تربت جانے والی دو پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ کردی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور جانے والی دو اپ اور ڈاؤن پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی جانے والی دو پروازیں پی کے 336 اور پی کے 337 بھی منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی پی کے 341 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 4.5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی کے 601 کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔