جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ پر شئیر کی تھیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ I حیدرآباد عالیہ سحر قائمخانی نے شہباز بابر کو مجرم قرار دیتے ہوئے 1 سال قید کی سزا سنائی۔
ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ انسپیکٹر سعید احمد مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کروایا۔