وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ میں ملوث مختلف مقدمات میں 156 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے لاہور زون کو 20, گجرانوالہ زون کو 71, فیصل آباد زون کو 12، ملتان زون کو 3 ملزمان مطلوب ہیں.جبکہ اسلام آباد زون کو 34, کراچی زون کو 12, بلوچستان اور کے پی زون کو 2، 2 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے گئے ہیں۔