اسلام آبادپولیس کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا دعوی۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران شہر کے تعلیمی اداروں سے 26 منشیات فروش گرفتارکر لیئے گئے۔ جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 04 کلو983 گرام ہیروئن اور 08 کلو 550 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کیئے گئےہیں۔پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے تحت سربراہ اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کی طرف سے تمام ڈی پی اوز کو اپنی زیرنگرانی کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنانے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔