شادی کےدن جرمن دلہن کے خلاف مقدمہ

تینتیس سالہ دلہن نے اپنی شادی کی تقریب کے موقع پر فائرنگ شروع کر دی یہ واقع جرمنی کے شہر اُلم میں پیش آیا جرمن پولیس کے مطابق ایک جوان خاتون کے خلاف عین اس کی شادی کے روز مقدمہ درج کر لیاگیا ۔ جب دلہن نے اپنی شادی کی تقریب پر فائرنگ شروع کر د ی تھی.جب کہ اس کے پاس آتشیں اسلحے کا کوئی لائسنس بھی نہیں تھا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق ایک لاکھ تیس ہزار کی آبادی والے شہر اُلم (Ulm) سے ہفتہ نو ستمبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ کل جمعہ آٹھ ستمبر کی شام پیش آیا۔ اس واقعے میں اُلم کے مشرقی ریلوے اسٹیشن کے قریب شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کی آواز سننے پر پولیس موقع پر پہنچ کر دلہن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں