سپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد

‏اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔سپیکر نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید چوہدری، نائب صدر احمد نواز فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری، سیکرٹری اطلاعات جاویدحسین، جوائنٹ سیکرٹری شاکر عباسی سمیت گورننگ باڈی کے ممبران آسیہ انصر، جاوید نور، عائشہ ناز، نادر گورمانی، عبدالرزاق کھٹی، عاطف شیرازی اور صائمہ ملک کو بھی مبارکباد دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب باڈی اور عہدیداران کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منتخب ہونے والے عہدیداران پر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل پر اعتماد کا اظہار ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمان کی پریس گیلری کا اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی پریس گیلری کے بغیر پارلیمان نامکمل ہے۔ پی آر اے نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے نبھایا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا پی آر اے کی نو منتخب باڈی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حقوق اور ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن عوامی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرنے میں پارلیمنٹ کی رہنمائی کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) ملک کے سب سے اہم اور مرکزی آئینی ادارے کا اہم ایسوسی ایشن ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب ایگزیکٹیو باڈی اور گورننگ باڈی کے عہدیداران کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جبکہ چئیر مین سینٹ نے بھی پی آر اے کی منتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کے روز چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں پارلیمان میں زرائع ابلاغ کی نمائندوں کی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب عہدے داروں اورباڈی کو مبارکباد کا پیغام دیا۔

محمد صادق سنجرانی نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ پی آر اے کی نو منتخب قیادت پارلیمان اور صحافیوں کے مابین روابط کو مزید مربوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آزادصحافت موجودہ دو ر کی اہم ضرورت بن چکا ہے پاکستان آزاد میڈیا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے کامیاب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی اور اس اْمید کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدران صحافیوں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اْجاگر کر کے متعلقہ فورم سے حل کیلئے معاون ثابت ہونگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں