اسلام آباد پولیس متحد۔توہین عدالت کاروائی کا مقابلہ کرے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان میں آِئی جی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے افسران کے حوالے سے توہین عدالت کارروائی کے متعلق خبروں پر ردعمل میں ترجمان اسلام آباد پولیس جواد بلوچ نے ہفتہ کے روز تحریری بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد پولیس قانون کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
اسلام آباد پولیس اپنے افسران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا عدالتی کاروائی کے دوران اسلام آباد پولیس کے افسران کو دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔اسلام آباد پولیس اس حوالے اپنے دفاع میں قانونی چارہ جوئی کررہی ہے۔

اس سے قبل آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبرکو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں تاہم ان کی معافی قبول ہوگی یا کارروائی آگے بڑھنے سے متعلق فیصلہ اگلی سماعت میں ہوگا.
واضح رہے کہ مئی میں عدالت کی جانب سے پولیس کو گرفتاری سے روکے جانے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں