فیڈرل بورڈ نےاردو اور انگلش کے نصاب سے یاد کرنے والا مواد ختم کر دیا

فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ علی مرزا نے ہفتہ کے روز نجی تعلیمی ادارے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ اردو اور انگلش کے مضامین سے یاد کرنے والا مواد ختم کر رہا ہے۔طالب علموں کی اردو اور انگلش بولنے کی صلاحیت کو امتحانات میں شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا 2025 کے بعد امتحانات میں نمبروں کا نظام ختم کر کے گریڈ کا سسٹم نافذ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ڈائریکٹر ریسرچ فیڈرل بورڈ علی رضا نے کہا مصنوعی ذہانت 2030 تک دنیا کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گی۔اور ابھی کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا 2030 تک مصنوعی ذہانت کتنے لوگوں کے روزگار چھین لے گی۔ایسے میں تعلیم کے نظام کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔
تقریب میں نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔بڑی تعداد میں بچوں اور ان کے والدین نے تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں