نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ سندھ کے انتظامی امور اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا. اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو کراچی کے تاجروں اور کراچی چیمبر آف کامرس کی طرف سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں.

وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ اداروں کو ان تجاویز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہدایات جاری کیں.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی.

وزیرِ اعظم کی متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے.

اپنا تبصرہ لکھیں