بارانی زرعی یونیورسٹی میں دالوں کی پیداوار میں دیہی خواتین کا کردار” پر ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی : پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دالوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مستقبل کے لئے زرعی ترجیحات کا تعین کرنا وقت کی اہم ضروت ہے اور دالوں کی پیداوار میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا ان خیالات کا اظہارانھوں نے یونیورسٹی میں اے سی آئی اے آر کے دالوں کے پراجیکٹ کے تحت دالوں کی پیداوار میں دیہی خواتین کے کردار پر ایک روزہ منعقدہ ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وائس چانسلر نے دیہی خواتین کو تربیت دینے اور دالوں کی پیداوار میں ان کے کردار کے لیے پراجیکت کی طرف سے اچھا موقع فراہم کرنے پر پروجیکٹ ٹیم کی کوششوں کو سراہااور کہا کہ یہ منصوبہ اٹک اور چکوال اضلاع کے کسانوں بالخصوص خواتین کو بہتر آگاہی اور خدمات فراہم کر رہا ہے انہوں نے اے سی آئی اے آرپراجیکٹ مینجمنٹ پر زور دیا کہ وہ خواتینکے لیے تیار کردہ اس پراجیکٹ کی مرحلہ وار حکمت عملی وضع کرے ورکشاپ میں بارانی زرعی یونیورسٹی کی پراجیکٹ ٹیم پراجیکٹ کوآرڈینیٹرپروفیسر ڈاکٹر عطاء المحسنو دیگرپروفیسر ڈاکٹر زاہد اکرم، ڈاکٹر غلام شبیر اور ڈاکٹر محمود الحسن کے علاوہ چارلس سٹرٹ یونیورسٹی اور آسٹریلین سنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کے سات ماہرین تعلیم، ماہرین اور کاروباری حضرات نے بھی اس ورکشاپ میں بطور مہمان شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر بلانچارڈ، پروفیسر ڈاکٹر گیون رمسے، ڈاکٹر عطا الرحمان، ڈاکٹر پینی ہیوسٹن، محترمہ پروڈنس کک، محترمہ اینابیل بشیل اور محترمہ ڈیانا فیئر شامل تھیکنٹری لیڈاے سی آئی اے آر پراجیکٹڈاکٹر شاہد ریاض ملک، پروجیکٹ آفیسر اسرار حسین، اورسماجی سائنسدان صائمہ رانی کے علاوہ اٹک اور چکوال اضلاع کے دیہی علاقوں سے بیس خواتین اور سات مرد حضرات نے بھی اس ورکشاپ میں شرکت کی قبل ازیں ڈاکٹر عطاء المحسن نے اپنے ابتدائی کلمات میں شرکاء کو خوش آمدید کہا اسرار حسین نے دالوں کی پیداوار میں دیہی خواتین کے کردار پر بات کی ڈاکٹر شاہد ریاض نے پاکستان میں دالوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے فارم کی سطح پر خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کیے ڈاکٹر ساجدہ تاج نے خواتین کو زراعت میں خاص طور پر دالوں کی پیداوار میں جن مسائل کا سامنا ہے اس حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا بعد ازاں مہمانوں اور شرکاء کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا اور ڈاکٹر زاہد اکرم چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں