اسلام آباد کل جماعتی حریت کانفرنس کی سید علی گیلانی کی برسی پر تقریب

جمعہ کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام شہید سید علی گیلانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں میں ان کی اسلام اور آزادی کشمیر کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا اور ان کی زندگی کی آخری سانس تک اپنے مبنی بر حق موقف پر جمے رہنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کانفرنس میں سپیکر ازاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، حریت کانفرنس اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر راہنماوں نے شرکت کی۔جب کہ پاکستان و ازاد جموں کشمیر سے وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک، سردار محمد یعقوب خان،سابق وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیر ،سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم AJK / صدر AJKMC، نے شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ فاروق احمد اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی، حسن ابراہیم، صدر جے کے پی پی، عبدالرشید ترابی سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ،غلام محمد صفی، محمود ساغر کنوینئر حریت کانفرنس، شیخ متین، امتیاز وانی، فاروق رحمانی، محمود رحمانی، الطاف وانی، سلیم ہارون، رفیق احمد ڈار، الطاف بٹ، سید فیض نقشبندی، حسن البنی، انجینئر محمود، ڈاکٹر مشتاق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے بھی خطاب کیا۔

سید اعزدار کاظمی، راجہ نجابت حسین، افضل بٹ،صدر پی ایف یو جے انور رضا صدر NPC،عابد ایڈوکیٹ ناصر قادری ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیگل فورم کشمیر، پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر سے مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات نےبھی شرکت کی۔اور سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پربسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی کی
زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں