جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 مسافروں میں مونکی پوکس کی تشخیص

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 مسافروں میں مونکی پوکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ کی سرویلنس ٹیم نے کارروائی کی۔ لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں مونکی پوکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں مسافر پاکستانی شہری تھے جن کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان تھیں۔

مسافروں کو متعدی امراض کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس مہینے کے شروع میں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے پاکستان میں مونکی پوکس وائرس کے ایک کیس کی تصدیق کی تھی۔

این آئی ایچ حکام نے بتایا کہ جس شخص میں مونکی پوکس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

این آئی ایچ مونکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے تاہم وائرس کے پھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں