پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم اسلام آباد، راولپنڈی اور واہ کینٹ کے زیر اہتمام اور بہ تعاون صریر خامہ اور قندیل ایک تقریب بیاد علمی وسماجی شخصیت شعیب ہمیش بمقام رائل سنز ہوٹل ٹیکسلا میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب حاجی عمر فاروق صاحب نے کی جب کہ مہمان خصوصی سابق سینیٹر ،چیئرمین پی او ایف بورڈ واہ ،سٹیل مل، لیفٹننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم ملک (ہلال امتیاز ملٹری) تھے مہمانانِ اعزاز میں سابق ڈائریکٹر ایڈمن پی او ایف بورڈ سید رفاقت حسین شاہ صاحب اور جنرل مینجر پی او ایف سید نوید شاہ شامل تھ تقریب کی نظامت محترمہ صحافی و کالم نگار عفت رٶف صاحبہ نے کی،پی وائے ایل کے چیئرمین عابد حسین ،ڈپٹی چئیرمین جاوید اقبال مرزا،صدر فدا جاوید،جنرل سیکرٹری انجینئر شھزادہ خرم ،انچارج ادبی کمیٹی پروفیسر فاخرہ نوید ،ڈاکٹر بشارت،عثمان غنی،شاہد سلیمان ،مہتاب شھزاد،عامر حیات،علام الدین اور تمکنت رؤف نے مہمانِ خصوصی اور صاحب صدر کا پرتپاک استقبال کیا تلاوتِ قرآن کریم حافظ علی رضا نے پیش کی جب کہ ہدیہءنعت صاحب زادی تمکنت رؤف امیر نے نہایت خوش اسلوبی سے دربار کرم میں پیش کیا
تمام شرکا ء محفل نے مرحوم شعیب ہمیش کی علمی،ادبی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کیا
شاعر و ادیب طالب انصاری نے شاندار مقالہ پیش کیا دیگر مقررین میں نعت خواں اشرف شھزاد،صدر ادبی تنظیم ایوان دانش ملک نجیب الرحمن ارشد ،عالی شعار بنگش ،سید رفاقت حسین شاہ اور سید نوید شاہ شامل تھے مقامی سیاست دانوں میں ملک عارف ،ملک ارشد،راجا عامر،راجا صادق بھی موجود تھے اس روح پرور تقریب میں واہ ٹیکسلا کی صحافت کے معروف صحافیوں نے بھی شرکت کی ان میں سید مشتاق حسین نقوی ،ڈاکٹر سید صابر علی،رانا رشید شاد،قاری ولی الرحمان ،ارشد کیانی، آفتاب گجر ،پرویز مسیح اور عمران عباس شامل تھے
مہمانِ خصوصی نے شعیب ہمیش کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ملکی سالمیت ،افواج پاکستان کی کاوشوں اور دوربین لیڈرشپ پر سیر حاصل گفتگو کی صاحب صدر نے شعیب ہمیش کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے دعاگو رہے
تقریب کے اختتام میں گندھارا فن ، ثقافت ،تاریخ اور سیاحت کو فروغ دینے والے نامور افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ان میں محترمہ سارہ محمود،انجم دارا،طاہر سلیمان راجا نور محمد نظامی ،طالب انصاری ،مالک علی اشتر،ریاض احمد،افتخار الدین صدیقی ، آصف فرید ،شفقت حیات شفق شامل تھے
مولانا عبد المالک مجاہد چیئرمین آل پاکستان علما کونسل ونائب صدر ملی یکجہتی کونسل کی خصوصی شرکت مہمانانِ گرامی کے لیے باعثِ صد افتخار ٹھہری
پروگرام اچھا تھا۔ جنرل صاحب باتیں بہت اچھی تھیں
thanks