اسلام آباد (سی این این اردو): بھارت کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور گیتا سری واستوا کو تعینات کیا گیا ہے۔
گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔
گیتا سری واستوا پاکستان اور ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی خاتون ناظم الامور ہیں جنہیں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، گیتا سری واستوا جلد اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیں گی۔
گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن می تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019 میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک میں کوئی بھی فل وقتی ہائی کمشنر موجود نہیں ہے اور جونیئر سفارتکاروں کو ناظم الامور کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں بھارت کے آخری ہائی کشمنر اجے بساریا تھے جنہیں 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ملک بدر کر دیا گیا تھا اور پاکستان میں تعینات رہنے والے کئی بھارتی کمشنرز کو یہاں سے جانے کے بعد فارن سیکرٹریز کے طور پر تعینات کیا گیا۔
پاکستان میں تعینات ہونے والی نئی ناظم الامور گیتا سری واستوا 2005 کے انڈین فارن سروس بیچ سے پاس آؤٹ ہیں، بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی کیتا سری واستو چائینیز زبان بھی مہارت سے بولتی ہیں۔
گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔
دوسری جانب پاکستان نے بھی نئی دلی میں اپنے ناظم الامور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اعزاز احمد خان کی جگہ سعد وڑائچ ناظم الامور کا عہدہ سنبھالیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے متعلقہ سفارت کاروں کو ویزے بھی جاری کر دیے ہیں۔