اسلام آباد ( سی این این اردو): نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے فارما انڈسٹری کی برآمدات کو ایک بلین ڈالر تک لے جانے کا فریم ورک مانگ لیا۔
حب الوطنی کا ایک شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر گوہر اعجاز کا اپنی سال بھر کی آمدنی ملک کی فلاح و بہبود کے لیے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یہ باتیں پی پی ایم اے کے چیئرمین فاروق بخاری کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کی۔ملاقات کا بنیادی ایجنڈا دواسازی کی صنعت کی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی رہا۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز
کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی اور حمایت کا اظہار کرتا ہوں۔ ملک کے معاشی حالات کو بڑھانے کے لیے برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں مسابقتی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے فارماسیوٹیکل وفد پر زور دیا کہ وہ تقابلی پالیسی کا فریم ورک تشکیل دیں۔ اس فریم ورک کو بدھ تک پیش کیا جائے۔
مزید یہ کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے رہنماؤں نے اپنے شعبے کے لیے وزیر کی حمایت اور لگن کو سراہا۔