خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے جھوٹے وقوعےمیں پولیس اہلکار سمیت ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج

مدعیہ کے مطابق اسےملازمت کا جھانسہ دےکر بلایا گیا پھر ویران روڈ پہ لے جاکر تین افراد نے زیادتی کی واقعہ تھانہ بسال کی حدود میں پیش آیا جب کہ پولیس کے مطابق وقوعہ مکمل جھوٹا ہے مدعیہ جائے وقوعہ و دیگر کچھ ثابت نہ کر سکی۔
پیسوں کی لالچ میں شرفاء پر زنا کی جھوٹی درخواست دینے پر بدنامِ زمانہ نوسرباز قاری امیر آف چکی کو پلانٹڈ خاتون سمیت گرفتار کر لیا گیا , سب انسپکٹر عزت خان کو جعلی وقوعہ بنانے کی پلاننگ کرنے پر ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے

تھانہ بسال سرکل پنڈی گھیب میں تعینات ASI ظہیر احمد نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عروسہ مریم ساکن اوکاڑہ حال رہائش ترنول ضلع اسلام آباد ہمراہ قاری امیر ولد شیر محمد ساکن چکی تحصیل پنڈی گھیب کے درخواست لائی کہ 1,2 سال قبل اُسکی ملاقات اظہر نامی شخص سے ہوئی جو راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا ہے 23 اگست کو اظہر نے سکول میں نوکری دلوانے کے بہانے ترنول سے مٹھیال چوک بلایا اور سفید کار میں بٹھا کر پنڈی گھیب روڈ پر لے آیا جہاں اُس نے کار میں مزید دو افراد کو بٹھا لیا اور زبردستی مجھے گھنے جنگل میں لےجا کر باری باری زناحرام کاری کا نشانہ بنایا , دورانِ دریافت خاتون کا قاری امیر سے کوئی رشتہ ثابت نہ ہوا اور اپنی درخواست کی بابت کوئی ٹھوس موقف و شواہد پیش نہ کر سکی جس پر مزید انکوائری کی تو عروسہ مریم اور قاری امیر نے انکشاف کیا کہ اُنھوں نے پولیس ملازم عزت خان سب انسپکٹر سے مل کر فرضی وقوعہ بنایا ہے تاکہ ملزمان کو نامزد کرکے اُن سے بھاری رقم وصول کر سکیں مزید آزاد/خفیہ ذرائع سے بھی وقوعے کی تصدیق نہ ہو سکی , مذکورہ جھوٹی درخواست کے سلسلے میں مقامی پولیس نے اپنے افسران سے رابطہ کیا تو ڈی پی او اٹک سردار غیاث گُل خان اور ڈی ایس پی سرکل پنڈی گھیب اصغر گورائیہ کے احکامات پر جھوٹی درخواست دےکر پولیس کو گمراہ کرنے و دیگر دفعات کے تحت ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا , یاد رہے بدنامِ زمانہ نوسرباز قاری امیر ساکن چکی عادی درخواست باز ہے جو متعدد مقدمات میں نامزد ہونے کےساتھ کئی مقدمات کا مدعی بھی ہے جو جھوٹ پر مبنی وقوعے بنا کر پولیس کا سہارا لےکر شکار سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا ہے مذکورہ شخص روحانی عمل کے نام پر علاقے کی سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اہلیانِ علاقہ نے پولیس کیجانب سے نوسربازوں اور عادی درخواست بازوں کیخلاف مہم کو جاری رکھنے اور پولیس کا کندھا استعمال کرکے سادہ لوح لوگوں کو بلیک میل کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں