اسلام آباد (سی این این اردو): پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا میتسوہیرو نے جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، مستقبل کے دوطرفہ معیارات کو بہتر کرنے اور مختلف شعبوں میں پاک جاپان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔