بٹگرام کیبل کار کے رضاکاروں کی اسلام آباد پولیس سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے بٹگرام کیبل کار میں پھنس جانے والے اساتذہ ،طلباءاور مقامی رضاکاروں کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں سے ملاقات کی۔وفد میں بٹگرام ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

آئی سی سی پی او نے اساتذہ و طلباءکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور رضاکاروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا،اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ پوری قو م کو آپ پر فخر ہے،آپ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی حساس ریسکیو آپریشن پوری جانفشانی سے مکمل کرتے ہوئے ناصرف قیمتی زندگیوں کو بچایا ہے بلکہ آپ نے پوری انسانیت کو بچایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں