اسلام آباد: عوامی جمہوریہ کے سفارتخانے کے کلچرل قونصلر ژانگ ہیچھنگ نے منگل کو وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ سے یہاں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن میں ملاقات کی۔
اس موقع پر چینی ثقافتی قونصلر نے جمال شاہ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی ثقافتی قونصلر نے وفاقی وزیر کو چین میں جاری گندھارا نمائش میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ وفاقی وزیر نے دورہ چین کے دوران نمائش دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
چینی کلچرل کونسلر نے معروف فنکار جمال شاہ کو ان کی پہلی پاک چائنا مشترکہ فیچر فلم پاتھئیے گرل ریلیز کرنے پر بھی مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر جمال شاہ نے کہا کہ پاک چین فن کے تمام شعبوں میں تعاون کرے کیونکہ اس میں وسیع گنجائش موجود ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس دونوں دوست ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے ثقافت و کچر نے چائنہ کلچر سینٹر میں ثقافتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور پاک چائنا ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کو دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔