شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء نے ملک کی پانچ اہم شخصیات کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پیر 21اگست کو ہونے والے سینڈیکیٹ اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق جن لوگوں کی منظوری دی جائے گی ان میں گورنر سندھ کامران ٹسوری، سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سابق رکن اسمبلی فریال تالپور، اعلیٰ فوجی افسر (چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر)اور ہیومن سول رائٹ ایکٹوسٹ رہنما انصار برنی شامل تھے۔ پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگریاں ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب موجودہ وائس چانسلر رانا شمیم کی مدت ملازمت میں 10 دن سے بھی کم رہ گئے ہیں اور سندھ کے سابق وزرائے اعلیٰ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے توسیع کے بجائے نئے وائس چانسلر کے لیے اشتہار کی منظوری دے دی۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی کے ایکٹ کے مطابق وائس چانسلر، چانسلر اور/یا حکومت کی طرف سے ایک نامور ماہر تعلیم، جج، وکیل اور/یا دیگر افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں، قانون، انسانی حقوق کے شعبے میں ڈگریاں دینے کے لیے تجویز موصول ہونے پر ایک خصوصی جلسہ تقسیم اسناد منعقد کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔وائس چانسلر رانا شمیم کو نمائندہ نے فون بھی کیا جو انہوں نے اٹینڈ نہیں کیا جبکہ واٹس ایپ پیغام کا جواب بھی نہیں دیا