اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اتوار کے روز روات میں 500 کلو وولٹ گمٹی فیڈر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کو لو وولٹیج سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں ان کی دہلیز پر حل کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ لو وولٹیج کا مسئلہ جو کہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا اس کو محکمہ آئیسکو نے تقریبا 30 ملین لاگت سے ایک نئی لائن جو کہ 500 کلو وولٹ گرڈاسٹیشن، روات سے نکل کر مندرہ کے تقریبا 27 گاؤں جن میں گھٹی کری دولال، موہرہ مند ، نور روال، سائب کا جو ، اراضی ہسنال، چھپر، فیصل کالونی، ڈھوک وزیراں، کرالی وغیرہ شامل ہیں کو بجلی مہیا کرے گی جس سے لو وولٹیج کے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔
اس موقع پر متعلقہ حکام نے اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی کاوشوں کی بدولت گوجر خان کی مختلف یونین کونسلوں اور دیہاتوں میں بجلی کے سے متعلق لو وولٹیج کے مسائل کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہو بتایا کہ مندرہ سب ڈویژن کی ایک 11 کے وی لائن (مندرہ ٹو) جو کہ 132 کے وی گوجر خان گرڈ سے آرہی ہے۔ جس کی لمبائی تقریبا 64 کلو میٹر تھی اور لوڈ 260 ایمپیئر چل رہا تھا جس کی وجہ سے لائن کے آخری حصے میں آنے والے گاؤں کے وولٹیج بہت کم تھے جس کی وجہ سے لوگوں کی موٹریں وغیرہ نہیں چلتی تھیں۔اس لائن پر 261 مختلف قسم کے ٹرانسفارمر نصب ہیں، جو کہ 82 گاوں اور 8460 گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
نئی لائن کے قیام کے بعد پرانی لائن کی لمبائی 28 کلو میٹر اور لوڈ 140 ایمپیئر رہ گیا ہے۔نئی لائن کی لمبائی 36 کلو میٹر ہے اور اوڈ 120 ایمپیئر اس پر نقل کر دیا گیا ہے۔ ٹوٹل 82 گاؤس میں سے 27 بڑے گاؤں تھے لائن پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ 261 میں سے 100 ٹرانسفارمر نئی لائن پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔8460 گھروں میں سے 3544 گھر نئی لائن پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں لائنوں کے آخری گھر تک وولٹیج اپنی مطلوبہ سطح پر پہنچ گئے ہیں اور عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی کاوشوں کی بدولت محکمہ آئیسکو نے مندرہ، سکھو، جاتلی اور وڈالہ میں 65 کے قریب گاؤں جن کے ٹرانسفارمرز کو آخری 6 ماہ میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ 34 کے قریب وہ لائینیں جو کہ گھروں کے اوپر سے گزر رہیں تھیں اور کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی تھیں ان کو محکمہ آئیسکو نے گھروں سے شفٹ کر دیا ہے۔اسپیکر کی کاوشوں کی بدولت ہی 42 کے قریب نئی آبادیوں جن میں لوگوں نے گاؤں سے دور گھر بنا رکھے تھے اور وہ بجلی جیسی عظیم نعمت سے محروم تھے ان کو محکمہ آئیسکو نے بجلی فراہم کر دی ہے۔