مینارٹی الائنس پاکستان کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنےاحتجاج، جڑانوالہ حادثہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مینارٹی الائنس پاکستان اسلام آباد کے پریزیڈنٹ آصف جان کی قیادت میں پریس کلب اسلام آباد کے سامنےاحتجاج کیا گیا جس میں جڑانوالہ میں مذہب کی آڑ میں مقدس چرچز , انجیل مقدس اور مسیحوں کے گھرانوں کے جلاؤ گھراؤ اور لوٹ مار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے پور زور مطالبہ کرتی ہے کہ حالات کو پرامن رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرےاور ذمہ داران شر پسند عناصر کے خلاف جنہوں مسجدوں کے لاؤڈ سپیکروں سے انتشار پھیلایا اور قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیا سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں مینارٹی الائنس پاکستان حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ تمام چرچز کو فل فور تعمیر کرائے بے گناہ اور غریب مسیحوں کے گھرانوں کا جتنا بھی نقصان ہوا ہے وہ نقصان پورا کیا جاے اور ہائیکورٹ چیف جسٹس کی کی قیادت جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے منارٹیز الائنس پاکستان اکمل بھٹی چئیرمین مینارٹیز الائنس پاکستان کی قیادت میں پورے پاکستان میں احتجاج جاری رکھے گی

اپنا تبصرہ لکھیں