نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد ( سی این این اردو) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے جیلانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ نے جین میریٹ کی پاکستان میں تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں