احمد سلدیرا نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد (سی این این اردو):احمد سلدیرا نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ فیصل فیروز اور اعجاز الرحمان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لیزر سٹی بائولنگ کلب راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں احمد سلدیرا نے 3566 پوائنٹس کے ساتھ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں میدان مار لیا جبکہ فیصل فیروز 3394 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اعجاز الرحمان 3364 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

زاہد محمود نےامیچورز ٹائٹل کا حاصل کیا جبکہ اویس رشید دوسرے اور حیدر عزیز اپنی اپنی پوزیشنوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ ماسٹر ڈبلز کیٹیگری میں علیم آغا اور زاہد محمود نے 817 سکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اعجاز الرحمان اور ان کے بیٹے دانیال اعجاز 755 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، احمر سلدیرا اور افضل اختر 683 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں