دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (سی این این اردو):دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو جوش و خروش سے منایا گیا اور اسی دن ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے گئے۔

پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر رکھی تھیں۔ تھرو بال کےنمائشی مقابلے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کروائے گئے۔مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنےوالے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں