اسلام آباد (سی این این اردو):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ اور خطرے سے دوچار آبادی کے انخلاء کو یقینی کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔
این ڈی ایم اے کی مون سون اپڈیٹ کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سلیمانکی میں دریائے ستلج میں 19 اگست کی صبح 6 بجے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے جبکہ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 21 اگست سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ پنجاب پی ڈی ایم اے دریائے ستلج پر جی ایس والا، سلیمانکی اور اسلام کے نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ جاری کرتے ہوئے خطرے سے دوچار افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کے بہائو کی منظم نگرانی کی جائے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھی جائے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔