پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہنگامی انخلاء کی مشق

اسلام آباد (سی این این اردو): سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہنگامی انخلاء کی مشق کی گئی۔ جس میں بین الاقوامی ڈیپارچر لاؤنج میں کی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ، سی اے اے ائرپورٹ سروسز، ویجلنس، ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز کی جانب سے شرکت کی گئی ۔

اس موقع میں مختلف شعبوں سے منسلک میڈیکل، ایئر سائیڈ، ایئر لائنز اور اے ایس ایف سمیت تقریباً 100 اہلکاروں نے مشق میں حصہ لیا۔

فرضی مسافروں کو انخلاء منصوبے کے مطابق ایپرن کی طرف نکالا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں